لاہور : کلمہ چوک انڈر پاس منصوبہ پر فوری کام شروع کرنے کی منظوری

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور(جیوڈیسک)وزیراعلی شہباز شریف نے لاہور میں کلمہ چوک انڈر پاس منصوبے پر فوری کام شروع کرنے کی منظوری دیدی۔ کہتے ہیں منصوبے پہ ایک ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔

ایوان وزیر اعلی لاہور میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار سات رویہ دو انڈ پاس بیک وقت تعمیر ہونگے۔ منصوبے پر کام کے دوران ٹریفک رواں دواں ر کھنے کے لیے بہترین انتظامات کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو پریشانی نہ ہو۔ دوسری جانب سجادہ نشین فاضل شریف بورے والا خواجہ نور محمد سہو نے شہباز شریف سے ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔