لاہور ہائیکورٹ نے ملک بھر میں یکساں لوڈشیڈنگ کا حکم دے دیا

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور(جیوڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے ملک بھر میں یکساں لوڈشیڈنگ کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے ہیں کہ لوڈ شیڈنگ کے معاملے میں کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہئے۔لاہور ہائی کورٹ میں سحر و افطار اور تراویح کے موقع پر لوڈ شیڈنگ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے وفاقی حکومت، لیسکو اور دیگر متعلقہ حکام کو 7 اگست کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ اخباری اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم اور وزرا کے علاقوں میں کم لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے۔ حکومت مساوی لوڈ شیڈنگ کرے، کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہئے۔