لبنان : دارالحکومت بیروت میں ہنگامے پھوٹ پڑے

Bomb Blast In Lebanon

Bomb Blast In Lebanon

لبنان(جیوڈیسک)لبنان میں بم دھماکے میں ہلاک ہونیو الے انٹیلی جنس چیف کی نمازجنازہ کے بعد دارالحکومت بیروت میں ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں۔

انٹیلی جنس چیف بریگیڈیئرجنرل وسام الحسن دوروز قبل بم دھماکے میں ہلاک ہوگئے تھے، ان کی نمازجنازہ دارالحکومت بیروت میں ادا کی گئی جس کے بعد مشتعل افراد نے وزیراعظم کے دفتر کی طرف احتجاجی ریلی نکالی۔ اس دوران مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں جن میں خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔