لندن اولمپکس : چین 9 طلائی طمغوں کے ساتھ سب سے آگے

Chinese swimmer

Chinese swimmer

لندن اولمپکس:(جیو ڈیسک) اولمپک مقابلوں کے تیسرے روز بھی چین 9 سونے کے تمغوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ تین میڈلز لینے کے باوجود امریکا دوسرے نمبر پر رہا۔ تیسویں اولمپکس مقابلوں کے تیسرے دن کا پہلا طلائی تمغہ نشانہ بازی میں رومانیہ کے جارج الین مالدووینو نے جیتا ہے۔ انہوں نے مردوں کا دس میٹر ایئر رائفل مقابلہ سات سو دو اعشاریہ ایک کے سکور کی بدولت اپنے ملک کو پہلا گولڈ میڈل دلایا۔ گگن نارنگ کی تیسری پوزیشن نے بھارت کو بھی میڈلز کی دوڑ میں شامل کر دیا ۔ ایونٹ کے دفاعی چیمپئن بھارتی نشانہ باز، ابھنیو بِندرا ، پہلے ہی رانڈ میں ہار کر باہر ہو گئے ۔

سرفہرست چین نے ایک اور سونے کا تمغہ جیت لیا۔ 10 میٹر سنکرونائس میں کا یوآن اور زینگ ینکوآن نے بہترین ڈائیو لگا کر سونے کا تمغہ دلا دیا۔ اس کے بعد جوڈو مقابلوں کا نتیجہ آیا جس میں جاپان کی کاری مٹسموتو نے 75 کے جی میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ جوڈ کے فائنل میں رومانیہ کی کورینا فائنل میں ڈس کوالیفائی قرار پائیں۔ اس جیت نے جاپان کو بھی گولڈ میڈلسٹ بنا دیا۔