لیونارڈواورجونی ڈیپ سب سے زیادہ آمدنی کرنے والے اداکار

Leonardoلاس اینجلس:  اداکارلیونارڈوڈی کیپریو اورجونی ڈیپ کو ہالی ووڈکے سب سے زیادہ آمدنی کرنے والے اداکارقرار دیدیاگیا۔ ہالی ووڈاداکارلیونارڈو نے فلم ٹائیٹینک میں کیا کام کیا ان کی تو قسمت ہی چمک اٹھی جس کے بعد کئی فلموں میں اداکاری کا جادو تو دکھایا لیکن جیسا کام فلم ٹائیٹینک اور انسیپشن میں کیا اس کی مثال کم ہی ملتی ہے۔
امریکا میں فلم انڈسٹری پر کئے گئے ایک سروے کے مطابق رواں سال لیونارڈو نے ستتر ملین ڈالر آمدنی کی ہے جبکہ ان کے بعد دوسرے نمبر پر فلم پائریٹس آف کیریبین کے ہیروجونی ڈیپ ہیں جنھوں نے رواں سال اب تک پچاس ملین ڈالر کی آمدنی کر کے شھرت بھی حاصل کی ۔ جونی ڈیپ کا شمارہالی ووڈکے ان ستاروں میں ہوتا ہے جو کم وبیش ہر سال ہی سب سے زیادہ آمدنی کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوتے ہیں۔