ماسکو : روس میں صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ شروع

Moscow

Moscow

ماسکو : (جیو ڈیسک) روس میں صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ شروع ہوگئی ہے۔ چار امیدواروں میں سے وزیراعظم ولادی میر پیوٹن کے تیسری بار صدر منتخب ہونے کا امکان ہے جبکہ سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے مشرق بعید کے علاقوں میں پولنگ شروع ہوچکی ہے جبکہ ماسکو میں آج پولنگ ہوگی۔

حکومت نے ملک بھر میں سیکورٹی سخت کردی ہے۔ صرف دارالحکومت کیں میں چھ ہزار پولیس اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں۔ انتخابات میں چار امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں روسی وزیراعظم ولادی میر پیوٹن کی پوزیشن مضبوط ہے۔ پیوٹن ان تین امیدواروں کو ماضی کے انتخاب میں شکست دے چکے ہیں تاہم کمیونسٹ رہنما گناڈی زیوگنوف پیوٹن کا سخت مقابلہ کرسکتے ہیں۔

روسی آئین کے مطابق اگر پیوٹن نے پچاس فیصد سے کم ووٹ حاصل کئے تو دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار ان میں انتخاب کا دوسرا مرحلہ ہوگا۔