مجاہد کالونی,نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں قیصر الیاس پر فائرنگ کی

کھاریاں :گزشتہ رات مجاہد کالونی مین نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں قیصر الیاس پر فائرنگ کی ، جس کے نتیجے وہ شدید زخمی ہو گیا ، اسے فوری طور پر سی ایم ایچ ایمر جنسی وارڈ میں داخل کرا دیا گیا ، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،تھانہ صدر نے مقدمہ نمبر 134/12بجرم324/34ت پ تین کس نامعلوم افراد پر مقد مہ درج کر لیا ہے ،اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ، عوام کے اندر آئے دن وارداتوںکی وجہ سے خوف وہراس پایا جاتا ہے ،کوئی نہ کوئی ایسا واقع سننے میں آ جاتا ہے ، جس سے شریف شہری اپنے آپ کو عدم تحفظ کا شکا ر سمجھتے ہیں ،