محکمہ صحت پنجاب نے حفاظتی ٹیکے خریدنے سے معذوری ظاہر کر دی

Vaccinations

Vaccinations

پنجاب (جیوڈیسک) محکمہ صحت پنجاب نے بچوں کے حفاظتی ٹیکے خریدنے سے معذوری ظاہر کر دی۔ جلد خریداری نہ ہونے کی صورت میں صوبے میں ویکسین کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا۔محکمہ صحت پنجاب نے 5 اگست کو حفاظتی ٹیکے خریدنے کے لیے اشتہار شائع کروایا جس کے تحت خریداری کے لئے ٹینڈر آٹھ ستمبر کو کھولے گئے۔

جس میں مختلف پرائیویٹ کمپنیوں نے حصہ لیا اور گزشتہ سال کی نسبت کم ریٹ آنے کے باوجود محکمہ صحت نے بغیر کسی وجہ کے ویکسین کی خریداری نہیں کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت پنجاب کے پاس صرف دو ماہ کی ویکسین رہ گئی ہے اور اگر جلد خریداری عمل میں نہ آئی تو خدشہ ہے کہ لاکھوں بچوں اور حاملہ خواتین کو حفاظتی ٹیکے اور ویکسین نہیں لگائی جا سکے گی۔