ہری پور جیل سے قتل کے 4 قیدی فرار ، ایک دوبارہ پکڑا گیا

Haripur Jail

Haripur Jail

ہری پور (جیوڈیسک) ہری پور سنٹرل جیل سے قتل کے چار قیدی فرار ہوگئے۔ایک قیدی کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق صفدر سہراب، شیر افسر اور طارق جیل کی دیوار پھلانگ کر فرار ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر قیدیوں کا تعاقب کیا گیا اور ملزم صفدر کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔تاہم دیگر تین مجرمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مفرورقیدیوں کی تلاش شروع کردی۔