مردان: سی ڈی مارکیٹ میں دھماکا، 20 دکانیں تباہ

mardan

mardan

مردان : (جیو ڈیسک) تخت بھائی میں سی ڈی مارکیٹ میں دھماکے میں بیس دکانیں تباہ ہو گئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے سی ڈی مارکیٹ میں بارودی مواد نصب کر کے فرار ہو گئے۔ بارودی مواد پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا جس میں بیس دکانیں تباہ ہو گئیں۔ تباہ ہونے والی دکانوں میں چند جنرل ا سٹورزبھی شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ مقامی پولیس اور فائربریگیڈز سمیت دیگر امدادی ٹیموں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔