مسلم لیگ ن آئندہ قومی الیکشن میں کلین سویپ کرے گی۔عمر فا روق اعوان

ملکہ : مسلم لیگ ن آئندہ قومی الیکشن میں کلین سویپ کرے گی ، مخالفین کو ٹف ٹائم دیا جائیگا ، ان خیالات کا اظہار راہنما مسلم لیگ ن یونین کونسل ملکہ کہ رہنما عمر فا روق اعوان نے کیا انہوں نے کہا کہ انشا اللہ پورے ملک میں اپ سیٹ ہو گا اور خصوصی طور پر این اے 107، 106، اور پی پی 115میں چوہدری عابد رضا کوٹلہ ، چو ہدری نصر اقبا ل سکھ چین بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

ہم پوری توانائی کے ساتھ انہیں کامیاب بنائیں گے ، انہوںنے کہا کہ آنے والا وقت انشا اللہ مسلم لیگ ن کا ہی ہے ، میاں نواز شریف ملک کی بھاگ دوڑ سنبھال کر ملک و ملت کو ان بحرانوں سے نکالیں گے۔