تھانہ صدر گجرات کی پولیس نے دو افراد سے 210گرام ہیروئن اور چرس برآمد کرلی

گجرات (جی پی آئی )تھانہ صدر گجرات کی پولیس نے دو افراد سے 210گرام ہیروئن اور چرس برآمد کرلی بتایا گیا ہے کہ صدرپولیس گجرات نے سیالکوٹ کے رہائشی گلفام شاہ سے 104گرام ہیروئن جبکہ معین الدین پور کی رہائشی ساجدہ بی بی زوجہ اعجاز شاہ سے 105گرام چرس برآمد کرکے مختلف مقدمات درج کرلئے علاوہ ازیں تھانہ ککرالی نے ملزم شہباز احمد سے کلاشنکوف معہ 150رونڈ’ملزم محمد آصف عرف اچھی سے کلاشنکوف معہ 151رونڈ اور3ضرب تھروز ازگا گرینڈ برآمد کرکے مقدمات درج کرلیا۔