حاصل پور تھانہ سٹی پولیس کا چھاپہ لاکھوں روپے مالیت کی ولائتی شراب برآمد

wine exports

wine exports

حاصل پور : (عاصم ایاز)ڈی ایس پی حاصل پور محمد صادق چانڈیو نے ایس ایچ او تھانہ سٹی نور نواز عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ تھانہ سٹی پولیس نے جرائم کی روک تھام کے سلسلہ میں کاروائی کرتے ہوئے کرسچین کالونی میں چھاپہ مار کر ساغر مسیح کو بڑے پیمانے پر شراب فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیااور اسکے رہائشی مکان میں بڑی تعداد میں موجود ولائتی شراب کی 250 بوتلیں قبضہ میں لے لیں جبکہ اس دوران ساغر مسیح کے باقی ساتھی سہیل ولد رامو لال ،پورن ولد رامو لال ،کاکا مسیح ولد یونس مسیح ،شہزاد مسیح ولد سوہن مسیح فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس انکی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے انہوں نے کہا کہ یہ پولیس کی ایک بڑی کاوش ہے کہ اتنی بڑی مقدار میں شراب برآمد کی جسکی مالیت تقریباً 5 لاکھ سے زائد ہے۔