مسٹرپرفیکٹ عامر خان، جنت نظیر وادی کشمیر کے حسن سے مسحور

amir khan

amir khan

جنت نظیر وادی کشمیر کے حسن نے بالی ووڈ مسٹر پرفیکٹ عامر خان کو مسحور کردیا۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر کی جھیل میں سیر کرتے ہوئے عامرخان سرد موسم میں بھی انجوائے کرتے نظرآئے۔ کشتی رانی کرتے ہوئے مسٹر پرفیکٹ پرانی یادوں میں کھوگئے۔

انہیں انیس سو اٹھانوے میں فلم من کی شوٹنگ کے سہانے دن یاد آگئے جب وہ منیشا کوئرالہ کے ساتھ آئے تھے۔ وادی کشمیرمیں کمرشل کی شوٹنگ کرواتے ہوئے عامر خان نے پیغام دیا کہ ہر کسی کو فلم کی شوٹ یہیں کروانی چایئے۔ ایسی حسین جگہیں بہت کم ہی دنیا میں ہیں۔