مسٹر پرفیکٹ ٹی وی کے بعد اب ریڈیو پر بھی

aamir khan

aamir khan

ممبئی : (جیو ڈیسک) اپنے پہلے ہی ٹی وی شو سے لوگوں کی آنکھیں کھولنے والے مسٹر پرفیکٹ اب ریڈیو پر بھی آواز کا جادو جگائیں گے۔ بھارت میں ٹی وی شو ستیا میں وجیتے کی پذیرائی سمیٹنے والے عامر خان نے اب ریڈیو پروگرام دل پہ لگی اور بات بنی کی میزبانی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

شو کل سے آل انڈیا ریڈیو پر بھارتی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے نشر کیا جائیگا۔ ریڈیو پروگرام دل پہ لگی اور بات بنی کا مقصد عام لوگوں سے جڑی سچی کہانیوں کو سامنے لانا ہے۔