مشائخ عظام کے اتحاد سے پاکستان کو استحکام اور اسلام کو فروغ ملے گا۔ صوفی مسعود احمد صدیقی

فیصل آباد :اتحاد بین المسالک اور مذاہب عالم کے درمیان ہم آہنگی ،فلاح انسانیت ، فروغ اسلام واستحکام پاکستان کیلئے صوفی مسعود احمد صدیقی کوان کی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کرتاہوں ۔ان خیالات کا اظہار پیر سید مظفر حسین شاہ (نواسہ پیر بابا بونیر شریف سوات،جن کا حلقہ احباب نہ صرف پاکستان میں بلکہ ملائشیا اور مدینہ منورہ میں بھی ہے )نے لاثانی سیکرٹریٹ پر امیر تنظیم مشائخ عظام صوفی مسعوداحمدصدیقی سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ مخلص لوگوں کوایک پلیٹ فارم پر متحدکرکے پاکستان کواستحکام اور اسلام کا امیج بہترکرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں کیونکہ مشائخ عظام کے اتحاد سے ہی پاکستان کواستحکام اور اسلام کوفروغ ملے گا۔انشاء اللہ