آزادکشمیر کی عوام آج بھی مسلم کانفرنس کیساتھ ہے کامیاب جلسے نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں ہیں

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم کانفرنس ریاست جموں کشمیر کی سب سے بڑی عوامی اور جمہوری جماعت ہے نیلہ بٹ کے کامیاب جلسہ سے ثابت ہو گیا ہے کہ آزادکشمیر کی عوام آج بھی مسلم کانفرنس کیساتھ ہے کامیاب جلسے نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں ہیں آنے والا دور مسلم کانفرنس کا ہے مسلم کانفرنس کو تقسیم کرنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ان خیالات کااظہار مسلم کانفرنس بھمبر کے صدر ٹھیکیدار طارق محمود بٹ اور سینئر نائب صدر راجہ محمد آصف آف سیرلہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نیلہ بٹ کے جلسے میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر دیکھ کر مخالفین حواس باختہ ہو گئے ہیں۔

آزادکشمیر کے عوام نے جلسے میں بھرپور شرکت کرکے یہ ثابت کر دیاکہ مسلم کانفرنس کل بھی سواد اعظم تھی آج بھی ہے اور آئندہ بھی سواد اعظم ہے مسلم کانفرنس کشمیری قوم کی نمائندہ جماعت ہے مسلم کانفرنس نظریے اور عقیدے کی جماعت ہے مسلم کانفرنس ریاست جموں وکشمیر کی مکمل آزادی اور اس کے پاکستان کیساتھ الحاق تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ذاتی مفادات کی خاطر مسلم کانفرنس کو تقسیم کیا ان کو پچھتاوے کے سوا کچھ حاصل نہ ہو گا آنے والا دور مسلم کانفرنس کا دورہے۔