مشرقی امریکہ میں برف کا غیر معمولی طوفان، 3 افراد ہلاک

snow fall

snow fall

امریکہ کی متعدد شمال مشرقی ریاستوں میں برف کے غیر معمولی طوفان کی وجہ سے تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ 30 لاکھ سے زائد گھروں اور تجارتی مراکز کو بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔ریاست پینسلوینیا، کنیٹیکٹ اور نیو جرزی کے مختلف علاقوں میں 30 سینٹی میٹر تک ریکارڈ برف باری ہوئی، جس کے باعث حکام ہنگامی حالت کا اعلان کرنے پر مجبور ہو گئے۔طوفان سے ذرائع آمد و رفت بھی شدید متاثر ہوئے اور بیسیوں پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا جب کہ ریل کے نظام میں تعطل کے علاوہ کئی سڑکیں بھی بند کر دی گئیں۔سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاست نیو جرزی ہے جہاں 650,000 صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ اطلاعات کے مطابق بنیاری سہولتوں کی بحالی میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔