مشعل اوباما کو قتل کی دھمکی دینے والا گرفتار

michelle obama

michelle obama

امریکا : (جیو ڈیسک) امریکی خاتون اول مشعل اوباما کو قتل کی دھمکی دینے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔ امریکی اخبار کے مطابق مشعل اوباما کی پروٹوکول ڈیوٹی دینے والے اسٹاف میں شامل اہلکار نے انہیں گولی مارنے کا اعلان کیا تھا اور اس کے ساتھ ہی اپنے موبائل فون پر اس مقصد کے لئے خریدی گئی پستول کی تصویر بھی اپنے ساتھیوں کو دکھائی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق امریکی صدر اور ان کے خاندان کی حفاظت کرنے والا سیکرٹ ایجنسی کا یونٹ دھمکی دینے والے اہلکار سے تفتیش کر رہا ہے۔