مشی گن: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک، 3 زخمی

 Michigan firing

Michigan firing

مشی گن (جیوڈیسک)امریکی معاشرے میں تشددکی لہر تیزی سے پھیلتی چلی جا رہی ہے، ریاست مشی گن میں فائرنگ کے دو واقعات میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

مشی گن کے جنوب مشرقی علاقے گرینڈ ریپڈز میں نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر دو افرا د کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا۔ ایک اور واقعے مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے فائرنگ میں میں ملوث ایک سیاہ فام کی تلاش شروع کر دی ہے۔ امریکا میں رواں سال فائرنگ کا یہ چھٹا واقعہ ہے۔ اب تک ہونے والے ایسے واقعات میں انتیس افراد مارے جا چکیہیں۔ اپریل میں ریاست اوک لینڈ میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے سات افراد کو ہلاک اور تین کو زخمی کردیا تھا۔

جولائی میں ریاست کولوراڈو میں فلم “بیٹ مین” کے شو میں ایک نوجوان نے فائرنگ کر کے 12افراد ہلاک کردیئے۔ پانچ اگست کو ریاست وسکونسن کے سکھ گوردوارے میں فائرنگ کے واقعے میں 6افراد ہلاک ہو گئے۔ چوبیس اگست کو نیویارک کی ایمپائراسٹیٹ بلڈنگ کے سامنے فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے۔

اکتیس اگست کو ریاست نیوجرسی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ تشدد کے ان واقعات کے بعد امریکا میں شہریوں کو اسلحہ رکھنے کی اجازت کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی ہے۔