مصری صدر محمد مرسی آئندہ ہفتے چین کا دورہ کریں گے

egypt president mohamed morsi

egypt president mohamed morsi

بیجنگ مصر کے صدر محمد مرسی آئندہ ہفتے چین کا دورہ کریں گے ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی کے مطابق مصر کے صدر محمد مرسی 28اگست سے 30اگست کیلئے چین کے دورے پر بیجنگ پہنچیں گے ۔ اقتدار سنبھالنے کے بعد صدر مرسی کا چین کا یہ پہلا دورہ ہوگا جبکہ صدر مرسی کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی و تجارتی تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے ۔ یاد رہے کہ عرب خطے میں مصر پہلا ملک تھا جس نے چین کی آزاد حیثیت کو تسلیم کیا تھا۔