مصری مسلح افواج نے نو منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی کو اقتدار سونپ دیا

mohammed morsiz

mohammed morsiz

قاہرہ : (جیو ڈیسک) مصر کی مسلح افواج نے نومنتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی کو اقتدار سونپ دیا ہے، ساتھ ہی انہیں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

قاہرہ میں منعقد ہونے والی فوجی تقریب کے دوران مصر کی مسلح افواج کی سپریم کونسل کے سربراہ ایئر مارشل محمد طنطاوی نے نو منتخب صدر کو باضابطہ طور پر اقتدار منتقل کردیا ہے، اس موقع پر افواج کے سربراہان اور اعلی فوجی افسران نے بھی شرکت کی، جبکہ ڈاکٹر مرسی کے اعزاز میں مختصر پریڈ کا بھی انعقاد ہوا جس میں بری، بحری وفضائی افواج نے انہیں 21 توپوں کی سلامی دی۔

نومنتخب صدر محمد مرسی نے اپنی تقریر میں مسلح افواج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ مصر کی تاریخ کا ایک انتہائی اہم دن ہے۔ ا نہوں نے مزید کہا کہ پرامن و شائستہ انداز میں انتقال اقتدار سے مصری عوام اور پوری دنیا مصری فوج کو عزت کی نگاہ سے دیکھے گی اور اس کی مثالیں دے گی۔ یاد رہے کہ نو منتخب صدر محمد مرسی نے مصر کی آئینی عدالت کے سامنے باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔