ملالہ پر حملہ دہشت گردی کا انتہائی اقدام ہے: جنرل کیانی

 General Kayani

General Kayani

پشاور(جیوڈیسک)آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے سی ایم ایچ پشاور میں ملالہ یوسف زئی کی عیادت کی۔ ڈاکٹروں نے جنرل کیانی کو ملالہ کو دی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے ملالہ یوسف زئی کے والد سے بھی ملاقات کی اور دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملالہ پر حملہ دہشت گردی کا انہتائی اقدام ہے۔