ملالہ یوسف زئی پر بالی ووڈ میں بن رہی ہے فلم

Malala Yousafzai

Malala Yousafzai

ملالہ یوسف زئی عزم کی کہانی، مشعل یقین سولہ سالہ پاکستانی لڑکی اپنے لفظوں کی تاثیر سے دنیا ہلا گئی۔ اس کا دنیا کو نیا رنگ دکھا گیا۔ سنگ تراشوں کے درمیان کانچ جیسی نازک لڑکی نے تاریخ بدل دی۔علم کی روشنی سے سب کو کر گئی منور۔ اس کی مثال دنیا بھر میں دی جانے لگی۔ ملالہ کا نام دنیا کے دانشوروں میں ہوا شامل اور سال کی پندرہ اہم ترین شخصیات میں بھی نام آیا۔

اسی موضوع پر لکھی جانے لگیں کئی تحریریں اور اب بالی ووڈ فلم پروڈیوسر امجد خان نے کیا ہے فیصلہ۔ وہ بنائیں گے پاکستان کی بہادر بیٹی ملالہ یوسف زئی پر فلم۔ جس میں بارود کی بو میں علم کی خوشبو پھیلاتی ملالہ کی زندگی کی جدوجہد ہوگی عکس بند۔فلم کی شوٹنگ کے لئے کاسٹ مکمل ہوگئی ہے۔ جبکہ شوٹنگ کا ہوگا اگلے ہفتے آغاز۔