ملتان میں عاشور کا جلوس برآمد ، مشکوک شخص گرفتار

Multan Ashura

Multan Ashura

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں امام بارگاہ ہیرا حیدری سے برآمد ہونے والے عاشورکے جلوس سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق حراست میں لئے جانے والے مشکوک شخص سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ پولیس نے ملزم کو مزید تحقیقات کے لئے تفتیشی مرکز منتقل کردیا جہاں اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔