ملکی مفاد میں حکومت سے غیرمشروط تعاون کر رہے ہیں۔ فاروق ستار

Farooq Sattarکراچی : ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاوق ستار نے کہا ہے کہ ملک اور صوبے کے وسیع تر مفاد میں حکومت کا غیر مشروط تعاون کر رہے ہیں ۔
حیدرآباد میں دس کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے نزیر حسین میڈیکل کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئیانہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں رہتے ہوئے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرناچاہتے ہیں۔مفاہمت اور بات چیت کا عمل جاری رہنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ ہمیشہ قائم رہے ہم عارضی تبدیلی کے بجائے پاکستان میں مستقل تبدیلی چاہتے ہیں۔پاکستان کے مسائل کو حل کرنا ہے تو معالج کو تبدیل کرنا ہوگا، الطاف حسین کا ہی نسخہ ملک کی عوام کو غربت،معاشی بدحالی اور بے روزگاری سے نکال سکتا ہے اور ملک کو اکیسویں صدی میں لیکر جائے گا۔