ملک میں مون سون کی ہوائیں چلنے لگیں، بیشترعلاقوں میں بارش

Pakistan Rains

Pakistan Rains

ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون ہوائیں داخل ہو چکی ہیں آئندہ چند روز میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب،بالائی خیبر پختونخوا ،بہاول پور ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، سکھر،لاہور ڈویژن ، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر بارش ہو ئی ہے سب سے زیادہ بارش کوٹلی میں تینتیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔