ملک کے 11 ایئرپورٹس پروازوں کیلئے بند، مگر خرچہ جاری

Airport

Airport

اسلام آبادقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بتایاگیا ہے کہ ملک کے 11 ایئرپورٹس پروازوں کیلئے بند پڑے ہیں لیکن ان کی دیکھ بھال پر کروڑوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع کا اجلاس اسلام آباد میں عذرا فضل کی زیر صدارت ہوا۔ سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسین نے پی آئی اے اور سول ایوی ایشن امور پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں 11 ایئر پورٹس بند پڑے ہیں، ان میں سیہون، تلہار، میرپورخاص، راولا کوٹ، جیوانی کے ہوائی اڈے بھی شامل ہیں۔ چیئر پرسن قائمہ کمیٹی عذرا فضل نے کہاکہ ایئرپورٹس بند ہیں لیکن ان کی دیکھ بھال پر بہت خرچ آرہا ہے، سیہون کے بند ایئر پورٹ پر سالانہ ساڑھے 4 کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔ کمیٹی نے سول ایوی ایشن کی اراضی پر ناجائز قبضے، تجاوزات اور زیرالتوا کیسز کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔