کچھ لوگوں کو برداشت نہیں کہ کوئی اور لاہور میں جلسہ کرے،شیخ رشید

Sheikh Rasheed Ahmed

Sheikh Rasheed Ahmed

لاہورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کو برداشت نہیں ہو رہا کہ کوئی اور لاہور میں جلسہ کرے،پنجاب حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ جلسوں میں رکاوٹ نہ ڈالے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیاسی بردباری اور تحمل کا مظاہرہ نہیں کیا جا رہا، صوبائی حکومت ذمہ داری کا ثبوت دے ورنہ ہر ضلعے میں جلسے اور مظاہرے کیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ وزیر قانون جنیوا میں تمام معاملات طے کر آئے ہیں،،چوری کا مال سوئٹزرلینڈ سے کہیں اور چلا گیا ہے، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایفیڈرین کیس عالمی شہرت حاصل کر چکا ہے،حکومت عدلیہ کو تقسیم کرنے کی کوشش میں ہے ۔