ممبئی : کرینہ کپور، دیپیکا اور کترینہ سے پریشان

kareena

kareena

ممبئی : کرینہ کپور آج کل کچھ بدقسمتی کے سائے میں ہیں مخالف اداکارائیں کہیں ان کی جان نہیں چھوڑ رہیں۔ خاص طور پر دیپیکا اور کیترینہ سے تو وہ بہت ہی پریشان ہیں۔
کرینہ کپور کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ آج کل اس وجہ سے اپ سیٹ ہیں کہ ان کی مخالف اداکائیں یعنی دیپیکا پدوکون اور کیترینہ کیف را ان اور باڈی گارڈ میں جگہ پانے میں کامیاب ہو گئی ہیں ۔ را ون میں دیپیکا کو رول مل گیا تو دوسری جانب باڈی گارڈ میں کیترینہ ایک آئٹم نمبر لینے میں کامیاب ہو گئیں۔جب کرینہ نے یہ فلمیں سائن کی تھیں تو انہوں نے اس بات کی تسلی کر لی تھی کہ لیڈ رول وہی کریں گی اور کوئی بڑی اداکارہ فلم میں کام نہیں کرے گی۔ یہی وجہ ہے کہ اب اس ڈیویلپمنٹ سے کرینہ پریشان ہو گئی ہیں۔