ممکنہ جارحیت،امریکی پیٹریاٹ میزائل ترکی پہنچ گئے

Patriot Missiles

Patriot Missiles

امریکی پیٹریاٹ ایئر میزائل یونٹس شام کے ساتھ ترکی سرحد پر واقع جنوبی صوبے گزیان ٹپ میں واقع ملٹری بیس پہنچا دیئے گئے۔ شامی صدر بشار الاسد کیخلاف جاری بائیس مہینوں کے دوران شام سے متصل ترکی کی سرحد فلش پوائنٹ بن چکی ہے۔ شامی فورسز کی جانب سے متعدد مواقع پر شیل ترکی کے علاقے میں فائر کیے گئے جس کا ترکی کی فورسز نے فوری جواب دیا۔

بعد ازاں شام کی جانب سے کسی بھی ممکنہ جارحیت کے پیش نظر اپنے سرحدی علاقے کی حفاظت کے لیے ترکی نے نیٹو سے مدد مانگی تھی۔ نیٹو ممالک کی جانب سے لائے گئے پیٹریاٹ میزائل شامی سرحد سے سو کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ترکی کے سرحدی شہر خرامان مراس میں نصب کیے گئے ہیں۔