چین :ٹرک میں دھماکے سے پل نیچے گر گیا، 26 افراد ہلاک ہوگئے

China Truck Explosion

China Truck Explosion

چین(جیوڈیسک)چین میں ٹرک میں دھماکے سے پل نیچے گرنے سے چھبیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ٹرک میں آتشبازی کا سامان لدا تھا۔ پل پر پہنچتے ہی آتش گیر سامان میں اچانک آگ لگ گئی اور زور دار دھماکہ سے پل زمین پر جاگرا ،اس وقت پل پر موجود دیگر گاڑیاں بھی زمیں پر جا گریں۔

حادثے میں چھبیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔امدادی ٹیموں نے ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔