ہنگو : مسجد کے باہر دھماکے سے 12 افراد جاں بحق،20 زخمی ہوگئے

Hangu

Hangu

ہنگو (جیوڈیسک)پٹ بازار میں مسجد کے باہر بم دھماکے سے 12افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔دھماکے کے وقت لوگ نماز کے پڑھ کر باہر آ رہے تھے ،دھماکے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ بتایا جا رہا ہے۔امدادی ٹیموں نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔