موسم کی شوٹنگ میں سونم سے اختلاف ہو گئے تھے۔ شاہد کپور

shaid kapoor

shaid kapoor

اداکار شاہد کپور نے یہ بات تسلیم کرلی ہے کہ فلم موسم کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ سونم کپور سے ان کے اختلافات ہوگئے تھے تاہم بعد میں یہ ختم ہو گئے۔
ان کا کہنا ہے کہ فلم میں ڈیمانڈ تھی کہ ہیرو اور ہیروئن کو ایک موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لئے خط لکھنے تھے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں کو ہی کو خط لکھنا نہیں آتا تھا تاہم فلم ڈائریکٹر پنکج کپور کی دلچسپی لینے پر دونوں نے خط لکھنے میں دلچسپی لی اور اس طرح دونوں میں اختلافات بھی ختم ہو گئے۔
شاہد کپور کا کہنا ہے کہ واقعی خط لکھنے سے ایک دوسرے کے خیالات کو بہتر انداز میں سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔ اس فلم کی کہانی ایک نوجوان کی ہے جوایئر فورس میں ٹریننگ کے لئے اپنے شہر کو چھوڑ کر جاتا ہے تب اس کی محبوبہ اس کی جدائی میں اسے خط لکھتی ہے اور وہ اسے خط لکھتا ہے اس طرح دو دل ایک دوسرے کے احساسات کو جان پاتے ہیں۔