مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس: کوارٹر فائنل میں اینڈی مرے کو شکست

andy murray

andy murray

موناکو : (جیو ڈیسک) عالمی نمبر چار برطانیہ کے اینڈی مرے مونٹی کارلو ماسٹرز کوارٹر فائنل میں شکست کے نتیجے میں ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن رافیل نڈال کا مقابلہ جائلز سیمون اور عالمی نمبر ایک نوواک یوکووچ کا ٹکراؤ ٹوماس برڈیچ سے ہوگا۔

موناکو میں جاری ماسٹرز سیریز ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈیچ نے ایک سیٹ کے خسارے کے باوجود اینڈی مرے کو ہرا دیا۔ برڈیچ کی فتح کا اسکور چھ سات، چھ دو اور چھ تین رہا۔

سربیا کے نوواک یوکووچ نے ہالینڈ کے روبن ہاس کوچھ چار اور چھ دو سے زیرکیا۔ عالمی نمبر دو اسپین کے رافیل نڈال نے سوئس ویو رنکاکے خلاف سات پانچ اور چھ چار سے فتح پائی۔فرانس کے جائلز سیمون نے ہم وطن جو ولفریڈ سونگا کو سات پانچ اور چھ چار سے ہرا دیا۔