مکان پر قبضہ کا خدشہ، میرا سسر کے خلاف عدالت پہنچ گئی

meera

meera

لاہور : (جیو ڈیسک) اداکارہ میرا نے اپنے مکان پر قبضے کا الزام عائد کرتے ہوئے منگیتر کے والد کے خلاف سول عدالت میں دعوی دائر کردیا۔ اداکارہ میرا کی جانب سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ان کے منگیتر کیپٹن نوید کے والد راجہ پرویز جعلی دستاویزات کے ذریعے ڈیفنس میں واقع ان کے گھر پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ لہذا عدالت انکے سسر کو مکان پر قبضہ کرنے سے روکے ۔

عدالت نے درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا جبکہ سماعت غیر معینہ مد ت کے لیے ملتوی کردی گئی۔