میرا کی شادی تنازعات کا شکار مگر بہن اقصی پیا گھر سدھار گئیں

meera

meera

لاہو: (جیو ڈیسک) اداکارہ میرا کی اپنی شادی تو طویل عرصہ سے تنازعات کی شکار ہے مگر انکی چھوٹی بہن اقصی ایک مرتبہ پھر پیا گھر سدھار گئی ہیں۔

اقصی کی شادی جرمن شہری اولف کے ساتھ لاہور میں انجام پائی شادی کی تقریب میں دلہا دلہن کے اہل خانہ اور عزیزواقارب کے علاوہ گلوکار وارث بیگ ،میاں یوسف صلاح الدین اور سلیم شیخ نے شرکت کی اداکارہ میرا اپنے ہونے والے شوہر کیپٹن نوید پرویز کے ہمراہ تقریب میں شریک ہوئیں۔

میرا نے سیاسی رہنماں کو شادی میں شرکت کی دعوت دی تھی مگر کوئی بھی شریک نہیں ہوا۔ اقصی کے حق مہر کی رقم چودہ لاکھ روپے لکھی گئی ہے۔ میراکی بہن اقصی نے پہلے شوہر راحیل سے گزشتہ برس طلاق لے لی تھی۔