مہمند ایجنسی : قاضی حسین احمد کے قافلے پر خاتون کا خود کش حملہ

Qazi Hussain Ahmed

Qazi Hussain Ahmed

مہمند ایجنسی(جیوڈیسک)مہمند ایجنسی میں سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کے قافلے خود کش حملہ میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

قاضی حسین احمد جلسہ عام سے خطاب کے لیے پشاور سے مہمند ایجنسی جارہے تھے علاقہ گندو کے قریب خود کش حملہ آور اپنے آپ کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا جس کے نتیجہ میں قاضی حسین احمد کے 5 سیکیورٹی رضا کار زخمی ہوگئے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حملہ آور خاتون تھی۔ اس حملہ کے دوران قاضی حسین احمد محفوظ رہے مگر ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔دھماکا میں زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں پر ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔