میران شاہ : میر علی میں ڈرون حملہ ، 4 افراد ہلاک ہوگئے

Drone Attacks

Drone Attacks

شمالی وزیرستان(جیوڈیسک)شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے تحصیل میر علی کے گاں مبارک شاہی میں ایک مکان کو نشانہ بنایا۔ حملے کے بعد مکان میں آگ لگ گئی۔

دھماکے کی آواز سن کر مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائی کی۔ اس حملے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔