میرپور کے نتائج میں ریڈ فاؤنڈیشن کالج بھمبر نے پہلی 20 پوزیشنز میں سے 3 پوزیشنز حاصل کر لی

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تعلیمی بورڈ میرپور کے نتائج میں ریڈ فاؤنڈیشن کالج بھمبر نے پہلی 20 پوزیشنز میں سے 3 پوزیشنز حاصل کر لی آمنہ تبسم چوتھی ،ایمان اکرام 12ویں اور سارہ بتول نے 17ویں پوزیشن حاصل کی بھمبر کے سیاسی و سماجی اور تعلیمی حلقوں کا ریڈ فاؤنڈیشن کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار تفصیلات کیمطابق انٹرمیڈیٹ تعلیمی بورڈ میرپور نے گزشتہ روزاپنے سالانہ نتائج برائے سال 2012کا اعلا ن کر دیا ۔

جس کیمطابق ریڈ فاؤنڈیشن کالج بھمبر نے 3 پوزیشنز حاصل کر لیں جس میں سے آمنہ تبسم نے 1010نمبرات لیکر چوتھی ،ایمان اکرام نے 996 نمبرات لیکر 12ویں اور سارہ بتول نے 990نمبرات لیکر 17ویں پوزیشن حاصل کی ریڈ فاؤنڈیشن کالج بھمبر کے شاندار نتائج پر بھمبر کے سیاسی و سماجی اور تعلیمی حلقوں نے اعتماد کا ااظہار کرتے ہوئے ادارہ کے پرنسپل و سٹاف کو مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر ریجنل مینجر چوہدری صابر حسین صابر ،ایجوکیشن آفیسر ظہیر عباس ،راجہ رضوان ،آڈیٹر سکولز نے پرنسپل ریڈ فاؤنڈیشن کالج بھمبر طفیل ظفر اور سٹاف کو دلی مبارکباد دی اور ا س توقع کااظہار کیا کہ یہ کامیابی کا سفر یوں ہی جاری وساری رہے گا ۔