میریبرادرکی دلہن کی کامیابی کیلیے کترینہ اجمیرپہنچ گئیں

katreena

katreena

بالی ووڈایکٹریس کترینہ کیف بھی فلم میرے برادر کی دلہن کی کامیابی کی دعا کرنے اجمیر شریف پہنچ گئیں .بالی ووڈمیں فلموں کی کامیابی کے لئے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دینا ضروری سمجھا جاتا ہے۔
کوئی مانے نہ مانے جب دوسرے اداکاروں کی فلمیں بھی اجمیر شریف جانیے بعد کامیاب ہوئیں تو بالی ووڈباربی ڈول کترینہ کیف نے بھی منت مانی اور پہنچ گئیں اجمیر شریف ۔
اپنے گلیمرس لک کی وجہ سے مشھور ایکٹرس کترینہ کو سادہ سے سفید کرتے اور سیاہ ڈوپٹے میں نقاب پہنے کم ہی لوگ پہچان سکے۔ حیرت انگیز طور پر کیٹ نے بالکل بھی میک اپ نہیں کیا تھا ،کترینہ فلم میرے برادر کی دلہن کے علاوہ فلم ایک تھا ٹائیگر کے لئے بھی ابھی سے دعائیں کررہی ہیں۔اب یہ تو کوئی کترینہ سے پوچھے کہ وہ صرف فلم کی کامیابی کی دعاکررہی تھیں کہ دل میں کچھ اور بھیی دعا کی گئی۔