میٹرو بس کا افتتاح 10 فرروی کو ہو گا ، ایک ماہ تک مفت سفر کی سہولت

Metro Bus Launch

Metro Bus Launch

لاہور(جیوڈیسک) میٹروبس سروس کا افتتاح دس فروری کو ہو گا۔ چار ہفتے تک سروس مفت ہو گی۔ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں اجلاس ہوا۔

جس میں میٹروبس پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔وزیر اعلی کاکہنا تھا کہ میٹرو بس سروس کے افتتاح کا دن پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہو گا کیونکہ میٹرو بس پراجیکٹ ایک منصوبہ نہیں بلکہ ایک مشن ہے اور حکومت پنجاب نے ایک نیا پاکستان تعمیر کرنے کی طرف حقیقی قدم اٹھایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چار ہفتے تک یہ سروس عوام کے لئے مفت چلائی جائے گی اور بس کا کرایہ عام آدمی کی پہنچ میں رکھا جائے گا۔