میڈرڈ اوپن: اعصام الحق ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں

aisam ul haq

aisam ul haq

اسپین : (جیو ڈیسک) قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق کی جوڑی نے میڈرڈ اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

اسپین کے شہر میں جاری میڈرڈ اوپن کے دوسرے رانڈ میں اعصام الحق نے ڈبلز میں ٹاپ سیڈ برائن برادرز کو شکست دی۔ قومی ٹینس اسٹار کی جوڑی پہلا سیٹ ہار گئی لیکن بعد میں انہوں زبردست کم بیک کیا اور چھے چار سے فتح سمیٹی۔ تیسرے سیٹ کا فیصلہ سپر ٹائی بریک پر ہوا۔ اٹھارہ سولہ کے اسکور نے اعصام کی ٹیم کو شاندار فتح دلائی۔ اعصام الحق کا ڈبلز کوارٹر فائنل میں آج روہن بھوپانہ کی جوڑی سے جوڑ پڑے گا۔