میکسیکو میں گینگ وار کے دوران مزید 7افراد ہلا ک

mexico

mexico

میکسیکو : (جیو ڈیسک)میکسیکو میں گینگ وار کے دوران سات افراد ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق منشیات فروشوں کے گروہوں میں ہونے والا یہ تصادم میکسیکو کے نواحی علاقے میں ہوا ۔ پولیس نے گینگ وار میں ہلا ک ہونے والے پانچ افراد کی لاشیں ایک کار سے برآمد کیں۔

پولیس کو ایک لاش پر سے ایک پرچی بھی ملی جس پر علاقے میں منشیات کا دھندہ کرنے والے ایک کارٹیل کے نمائندہ دستخط تھے جس کے بعد چارمشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ برآمد کرلیاہے۔