میں اور نیس دوست ہیں، بیسٹ فرینڈ نہیں، پریتی زنٹا

priti zinta

priti zinta

ممبئی : (جیو ڈیسک) بالی وڈ کوئن پریتی زنٹا کو پیار میں ناکامی نے پروڈیوسر بنا دیا۔ لیکن لگتا ہے محبت کی چنگاری اب بھی دل میں دبی ہوئی ہے۔ ڈمپل گرل کہتی ہیں نیس واڈیا صرف دوست ہیں، بیسٹ فرینڈ نہیں۔

گذشتہ ایک برس سے مشکلات میں گھری پریتی زنٹا کاروبار کے ساتھ ساتھ فلم بنانے پر بھی توجہ دے رہی ہیں۔ وہ آج کل اپنی ہوم پروڈکش عشق ان پیرس کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ بھارتی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سابق بوائے فرینڈ نیس واڈیا سے بات ہوتی ہے لیکن پہلے کی طرح روز نہیں۔ وہ اب بھی ان کے دوست ہیں لیکن تعلقات میں پہلے والی بات نہیں رہی۔