کترینہ کیف اب نظر آئیں گی جاسوس ایجنٹ کے روپ میں

katrina

katrina

ممبئی : (جیو ڈیسک) بالی ووڈ ہاٹ گرل کترینہ کیف اب جاسوس ایجنٹ کے روپ میں نظرآئیں گی۔ بہت ہوگئے میل ایجنٹ۔ اب ایجنٹ ونود کی ٹکر میں سبق سکھانے آرہی ہیں بالی ووڈ ہاٹ گرل کترینہ کیف، ایک ایسی ایجنٹ، جو شادی کے دن اچانک بھاگ جاتی ہے اور اس کے بوائے فرینڈ کو اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کوئی عام لڑکی نہیں بلکہ ایک جاسوس ہے۔

بالی ووڈ پروڈیوسر امتیاز علی تاج کو فلم راک اسٹار بنانے کے بعد خیال آیا ہے جاسوسی فلم بنانے کا جس کے لئے انہیں ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور کورین فلم مائی گرل فرینڈ از این ایجنٹ بہترین نظرآئی۔ فلم کے ہندی ری میک میں کترینہ کیف کئی روپ بدلیں گی۔ کبھی ویٹر تو کبھی نرس تو کبھی ڈانسر دیکھتے ہیں۔ زیرو زیرو سیون ٹائپ کی اس فلم میں کترینہ کیف ایکشن سین کیسے کریں گی یہ تو فلم آنے کے بعد ہی پتا چلے گا۔