نئی فلم ریس ٹو کا نیا گانا لت لگ گئی ریلیز کر دیا گیا

Race 2

Race 2

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی این جی ٹی2008کی بلاک بسٹر فلم ریس کے سیکوئل ریس ٹو کے ایک اور نئے گانے کی وڈیو جاری کردی گئی ہے۔ لت لگ گئیکے بولوں پر مبنی اس سونگ کوBenny Dayal اور Shalmali Kholgade کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں سیف علی خان اپنی ہیروئن جیکولین فرنانڈس کے ساتھ رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔

ہدایتکار عباس مستان کی ایکشن تھرلر فلم ریس ٹو میں سیف علی خان اور انیل کپور پچھلی فلم کی طرح رنویر سنگھ اور انسپکٹر رابرٹ ڈیکوسٹاکے کرداروں میں موجود ہیں جبکہ فلم کے نمایاں اداکاروں میں جان ابراہم،دپیکا پڈکون،جیکولین فرنانڈس اور امیشا پٹیل شامل ہیں۔رمیش تورانی، سدھارتھ رائے کپور اور رونی اسکریو والا کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی اسٹوری شیراز احمد نے تحریر کی ہے جس میں پہلی فلم کی ہیروئن بپاشا باسو بحیثیت سونیا مہمان اداکارہ کے روپ میں جلوہ گر ہونگی۔

پریتم چکربرتی کی موسیقی اور پاکستانی کے معروف پاپ گلوکار عاطف اسلم کے گانوں پر مشتمل یہ فلم اگلے سال 25 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔