نئی فلم مترو کی بجلی کا منڈولا کے نئے گیت خوامخواہ کی وڈیو جاری

Mitru Ki Bijlee Ka Mandola Film

Mitru Ki Bijlee Ka Mandola Film

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی این جی ٹی عمران خان اور انوشکا شرما کی آنے والی فلم مترو کی بجلی کا منڈولا کے نئے رومانٹک گانے خوامخواہ کی وڈیو جاری کردی گئی ہے۔ خوامخواہ نہیں کے بولوں پر مبنی اس گانے کو معروف نغمہ نگار گلزار نے تحریر کیا ہے جسے وشال بھردواج نے اپنی اور پریم ڈیہاٹی کی آواز میں ریکارڈ کیا ہے۔

اس رومانٹک سونگ میں انوشکا اور عمران کو کئی مقامات پر خوشگوار موڈ میں دکھایا گیا ہے جبکہ اس گانے سمیت فلم کی موسیقی خود وشال بھردواج نے دی ہے۔

ہدایتکار وشال بھردواج کی اس فلم میں عمران متروجبکہ انوشکا شرما بجلیکے کردار میں موجود ہیں جبکہ اداکار و ہدایتکار پنکج کپور اور شبانہ اعظمی بھی فلم میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ وشال بھردواج کی ہدایتکاری اور پروڈکشن میں بننے والی یہ کامیڈی ڈرامہ فلم اگلے سال کے اوائل میں 11جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔