درِ مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اگر تم جو آؤ .. نعت

Madina

Madina

درِ مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اگر تم جو آؤ
سبھی رنج و غم اپنے دل سے مٹاؤ

منانا اگر چاہتے ہو خدا کو
تو پہلے حبیبِ خدا کو مناؤ

جہاں بھر کی خوشیاں ملیں گی یہاں پر
کہ عشقِ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو دل میں بساؤ

اگر جستجو ہے خدا کی تمہیں جو
تو ذاتِ محمد کو رہبر بناؤ

مدینے سے آتی اے ٹھنڈی ہوائو
کوئی بات میرے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنائو

وہ رکھتے ہیں مرہم تمہارے غموں کا
سبھی زخم اپنے انہیں کو دکھاؤ

شاعر: احتشام دھامہ