نوازشریف کی الیکشن کیلئے ملک بھر میں ضلعی کمیٹیاں بنانے کی ہدایت

Election Distirct Camatee PML N

Election Distirct Camatee PML N

لاہورمسلم لیگ ن کی قیادت نے آئندہ الیکشن کی تیاریوں کیلئے مشاورت شروع کر دی۔ اس سلسلے میں رائے ونڈ میں میاں نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس ہوا۔مسلم لیگ ن کے اجلاس میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف ، اسحاق ڈار، خواجہ آصف ، پرویز رشید، احسن اقبال ،رانا ثنااللہ اور ذوالفقار کھوسہ سمیت دیگر اہم رہنما شریک تھے۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن ڈویژنل کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی۔ نواز شریف نے ملک بھر میں ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنانے کی ہدایت کی۔ سندھ میں ارباب غلام رحیم اور غوث علیشاہ کمیٹیاں ترتیب دیں گے۔ جبکہ خیبر پختونخوا میں مہتاب عباسی ، اقبال ظفر جھگڑا، سلیم سیف اللہ اور پیر صابر شاہ ضلعی کمیٹیاں تشکیل دیں گے۔ پنجاب اور بلوچستان میں ضلعی کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے نام ابھی فائنل نہیں کئے گئے ۔